کنڈ ملیر( Kund Malir)​

Sharing is caring!

کنڈ ملیر( Kund Malir)

 پاکستان قدرتی طور پر شمال میں بحرعرب سے منسلک ملک ہے. جہاں پاکستان اپنے قدرتی وسائل کے لحاظ سے دنیا میں اپنا مقام رکھتا ہے اسی طرح قدرت نے خوبصورت مناظر ،صاف و شفاف پانیوں کے ساحل، چٹیل میدانوں اور بلند و بالا پہاڑوں کے سلسلوں سے بھی نوازنے میں کویٔ کمی نہیں چھوڑی ہے۔کنڈ ملیر بھی اسے ہی خوبصورت مقامات میں سے ہے۔

Kund Malir کنڈ ملیر

بلوچستان صوبہ زیادہ تر غیر ترقی پذیر ہے اور اس وجہ سے یہ بنیادی طور پر اپنے قدرتی وسائل پرانحصار کرتا ہے جس میں بنیادی طور پر سوئی کی مقام پر قدرتی گیس شامل ہے. اس کے علاوہ گوادر بندرگاہ بلوچستان کی ترقی میں نیا سنگ میل ہے. یہ بندرگاہ چین پاکستان اقتصادی کوریڈور کی بنیاد ہے جس میں پاکستان اور چین کے درمیان ترقیاتی منصوبوں کا ایک مجموعہ ہے.

Kund Malir Sea view
Kund Malir Sea view

کنڈ ملیر نیشنل پارک

بحرعرب بلوچستان کے جنوب میں واقع ہے. رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے. بلوچستان کے قابل دید مقامات میں کنڈ ملیرکا مشہور ساحل بھی ہے. کنڈ ملیر ساحل ہنگول کے قریب واقع ہے. یہ مکران ساحل کے ساتھ ہائی وے سے تقریبا 150 کلو میٹر دوری پر ہے اور اس ساحل تک پہنچنے کے لئے سندھ کے شہر کراچی سے تقریبا 4 گھنٹے لگے ہیں.کنڈ ملیر ساحل کاصاف و شفاف پانی اور ریتیلہ ساحل ، آرام دہ اور پرسکون ہونے میں اپنا سانی نہیں رکھتا ہے۔ ہنگول مشہور نیشنل پارک آف پاکستان کی حیثیت رکھتا ہے جو کے 1988 میں بنایا گیا۔ ہنگول کا نیشنل پارک تقریبا 1650 مربع میٹر ہے. یہ پاکستان کا سب سے بڑا قومی پارک ہے ۔ صوبے میں موجودہ جنگلی حیات کی حفاظت میں اس پارک کا اہم رول ہے۔۔

کنڈ ملیر ساحل ایک صحرای ساحل ہے جکسی وجہ سے یہ منفرد حیثت کا حامل ہے۔ کنڈ ملیر بیچ کا راستہ محفوظ اور اچھی طرح سے تعمیرشدہ ہے- لیکن دور افتادہ ہونے کے وجہ سے زندگی کی بنیادی سہولیات کی کمی ہے لہذا سفر کو لطف اندوز کرنے کے لئے ضروری چیزیں لازمی طور پر ساتھ لے جائیں اور قدرت کے خوبصورت انعامات کو انجواۓ کریں ۔

Kund Malir Beach

کنڈ ملیر ساحل ایک صحرای ساحل ہے جکسی وجہ سے یہ منفرد حیثت کا حامل ہے۔ کنڈ ملیر بیچ کا راستہ محفوظ اور اچھی طرح سے تعمیرشدہ ہے- لیکن دور افتادہ ہونے کے وجہ سے زندگی کی بنیادی سہولیات کی کمی ہے لہذا سفر کو لطف اندوز کرنے کے لئے ضروری چیزیں لازمی طور پر ساتھ لے جائیں اور قدرت کے خوبصورت انعامات کو انجواۓ کریں ۔

کنڈ ملیرگوگل میپ

Google Maps

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Tanawal