Sharing is caring!

Characteristics of Tanoli Tribe

تنولی قبیلہ کی خصوصیات

تنولیوں کو مارشل ریس میں شمار کیا جاتا تھا ، یہ نظریہ اس قیاس پر مبنی ہے کہ کچھ نسلی گروہ فطری طور پر دوسروں کے مقابلے میں زیادہ مارشل یا جنگجو مائل ہوتے ہیں (یہ ایک ایسی اصطلاح تھی جسے اصل میں انگریزوں نے استعمال کیا تھا ،اور یہ ان کے اسکاٹ لینڈ مشاہدہ پر مبنی اصطلاح تھی اسکاٹ لینڈ کے سرزمین دوسروں کے لوگ دوسروں کے مقابلے میں جنگ میں زیادہ سخت تھے) برطانوی حکومت نے اس تصور کو ہندوستان تک بڑھا دیا۔ اسی طرح کا مشاہدہ انہیں تنولی قبیلہ کے ساتھ ہوا۔ تنولی بھی بہادری اور جفاکشی میں الگ شناخت رکھتے تھے۔

ان کے بہت سارے رسم و رواج رہیے ہیں اس کے علاوہ یہ اپنے لباس اور ظاہری شکل پر بہت فخر محسوس کرتے ہیں۔

تنولی قوم کا خصوصی طور پر زراعت پر انحصار تھا جس کے زریعے تنولی اپنا گزر بسر کرتے تھے اور ان کا بنیادی کھانا مکھن اور روٹی تھا اس کے علاوہ چھاچھ ، پرندے ، انڈے ، مچھلی بھی غذا کا روٹین کا حصہ تھے

پہاڑیوں میں رہنے والوں میں سے اطالوی قوم سے مشابہ شکل و صورت رکھتے ہیں ہلکی بھوری رنگت، نیلی آسمانی آنکھیں ، براؤن بالوں کے ساتھ سرخی نما داڑھی۔ جب کے دریا کے نزدیک نشیبی علاقوں میں رہنے والے افراد نہایت متحرک لوگ تھے۔ جو کے اچھے سپاہی اور کٹر وفدار ہونے کی شہرت رکھتے تھے۔

وہ اپنی عادات میں آرام پسند نہیں تھے، عام طور پر چوری اور بدکاری سے دور رہتے ہیں روایات پسند، پختہ یقین، اور غلطی کو معاف نہ کرنے والے تھے۔ مذہبی طور پر وہ سنی مسلک  پر کاربند تھے۔